مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے علاقوں موصل، تکریت، حمرین، اور ضلوعیہ میں 80 سے زآئد سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق موصل کے سنجار علاقہ میں 30 سلفی دہشت گرد ہلاک جبکہ تکریت میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حمرین میں 28 دہشت گرد اور ضلوعیہ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر امریکی اور سعودی اتحادی طیاروں نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
مہر نیوز/6 اکتوبر/ 2014 ء :عراق کے علاقوں موصل، تکریت، حمرین، اور ضلوعیہ میں 80 سے زآئد سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1841828
آپ کا تبصرہ